14 دسمبر 2012 - 20:30

کراچی میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو مزیدہ شیعہ باشندے شہید ہوگئے ہیں۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے  مطابق ضلع ملیر کے علاقے قائدآباد میں امریکی سعودیہ نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے حاجن علی نامی مومن شہیدہوگئے۔حاجن علی کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی،
 اسی طرح کراچی کے علاقے گلبہار کالونی نزد کہجی گراونڈ کے پاس کالعدم جماعت لشکر جھنگوی کے مُسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے 38 سالہ شیعہ مومن سید علی عباس نقوی ولد جعفری نقوی شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والے سید علی عباس نقوی گلبہار کے ہی رہائشی بتائے جارہے ہیں، شہید کو واقعے کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے جسد خاکی کو رضویہ امام بارگاہ منتقل کردیا  گیا ہے۔
واضح رہے کے ملک دشمن کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد ملک بھر میں محب وطن لوگوں کو قتل عام کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔

/110